یو ای ٹی پشاور: بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
یو ای ٹی پشاور: بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے بی ایس سی انجینئرنگ پروگرامز کے لیے اُن امیدواروں کے لیے داخلے کھول دیئے ہیں جو نان سبسڈی یا سیلف فنانس کی بنیاد پر درخواست دینا چاہتے ہیں۔ داخلے کے لیے درخواست جمع کرانے کی نئی اور حتمی تاریخ 15 نومبر2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلے کی تاریخ میں یہ توسیع زیادہ سے زیادہ طلبا کو سہولت دینے کے لیے کی گئی ہے۔
یو ای ٹی پشاور نے بتایا کہ جن امیدواروں نے پہلے درخواست دی تھی اور داخلہ آفس میں حاضر نہیں ہوئے تھے ان کو بھی تازہ درخواست دہندگان سمجھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خطرے کے باعث زیبسٹ کا کیمپس بند کردیا گیا
یو ای ٹی پشاور کے ایڈمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ امیدواروں کو داخلہ کا عمل شروع سے ہی مکمل کرنا ہوگا اور دوسرے امیدواروں کے ساتھ سیلف فنانس سیٹ کے لیے درخواست دی جائے گی۔