او / اے لیول کے امتحانات منسوخ

او / اے لیول کے امتحانات منسوخ

او / اے لیول کے امتحانات منسوخ

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کیمبرج انٹرنیشنل نے دنیا میں اپنے مئی اور جون 2020 میں ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیئے۔ طلباء کی گریڈنگ انکی مہارت اور علم کی بنیاد پر کی جائے گی۔

کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کے؛

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں مئی اور جون میں ہونے والے بین الاقوامی امتحانات نہ کروائیں جائیں۔ اس میں کیمبرج آئی جی سی ایس ای ، کیمبرج او لیول ، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول ، کیمبرج اے آئی سی ای ڈپلومہ اور کیمبرج پری - یو شامل ہیں۔

کوویڈ ۔ 19 کی وجہ سے حالات کافی تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ بیشتر ممالک نے اسکولوں کی تعطیلات کو مئی اور جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے طلباء کو امتحانات دینے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ہم عالمی اسکول نیٹ ورک کے ساتھ سے کام کر رہے ہیں، امید کرتے ہیں کے جلد ہی اسکا کوئی حل آپ کے سامنے پیش کریں۔

ہم جلد ہی اسکولوں کے لیے یہ ہدایات بھی جاری کردینگے کہ طلباء کسطرح امتحانات نا دیے بغیر نمبر حاصل کرسکینگے۔اسکے ساتھ ہی ہم دنیا بھر کی یونیورسٹیوں سے بھی ان حالات پر بات کررہے ہیں تاکہ طلباء جلد سے جلد اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں۔

ہم کوشش کریں گے کہ آپکو ہر ممکن حد تک تازہ ترین اپ ڈیٹس سے آگاہ کرتے رہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اسکولوں کو واضح رہنمائی کی ضرورت ہوگی اور ہم ان تمام ممالک میں جہاں ہم کام کرتے ہیں طلبا کو بامقصد نتائج فراہم کرنے کے لئے انتہائی محنت کر رہے ہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو