ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا ایجوکیشن بنڈل پیکیج کے ذریعے طلباء کو سستا ترین انٹرنیٹ پیکیج فراہم کرنے کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا ایجوکیشن بنڈل پیکیج کے ذریعے طلباء کو سستا ترین انٹرنیٹ پیکیج فراہم کرنے کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا ایجوکیشن بنڈل پیکیج کے ذریعے طلباء کو سستا ترین انٹرنیٹ پیکیج فراہم کرنے کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا ایجوکیشن بنڈل پیکیج کے ذریعے طلباء کو سستا ترین انٹرنیٹ پیکیج فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف (ایچ ای سی) ترجیحی بنیادوں پر طلبا کے لیے آن لائن سیکھنے کے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

اے پی پی کے مطابق ایچ ای سی نے یونیورسٹیز سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے حالات کے دوران آن لائن کلاسز سے متعلق اپنے طالب علموں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ جو اس سارے منظر نامے کا جائزہ لے کر طلباء کے لیے مفید ترین راستہ نکالیں تاکہ ان اسٹوڈنٹس کی پڑھائی کا ہرج نہ ہو۔

ذرائع نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ ایچ ای سی کے لرننگ مینیجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کے تحت یونیورسٹیز کو آن لائن لرننگ کے حوالے سے ایک مکمل اور فعال نظام کی تشکیل میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ان کے پاس آن لائن لیکچرز کے لئے معیاری فنکشنل سسٹم موجود نہیں ہے تو پھر انہیں آن لائن کلاسز بند کردینی چاہئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں آن لائن تعلیم کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ ملک میں یونیورسٹیز کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا اور اس میں بہتری کے لیے وقت درکار ہوگا۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کو ذاتی طور پر کورسز کی تصدیق اور منظوری دینی ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی یونیورسٹی آن لائن کلاسز کے لیے بالکل تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق بیشتر یونیورسٹیز میں اساتذہ کے پاس آن لائن تدریسی مہارت کی کمی ہے ، لہذا ایچ ای سی انھیں مطلوبہ تربیت کی فراہمی یقینی بنائے گا۔
ایس ای سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم موبائل آپریٹرز کے ساتھ ڈیٹا بنڈل پر کام کر رہے ہیں جو طلبا کو تعلیمی وسائل تک خاص طور پر آن لائن کلاسز کے لیے تعلیمی وسائل تک رسائی کے لیے انتہائی سستے نرخوں پر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔

حکام نے بتایا کہ وہ اب بھی دور دراز کے علاقوں میں طلبا کی مدد کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں اور ان طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کا بندوبست کر رہے ہیں جو ان کے پاس پہلے نہیں تھے، تاکہ ان طلباء کا تعلیمی سلسلہ برقرار رہے۔

ایچ ای سی کے دیگر اقدامات میں طلباء کے لیے ڈیٹا کو کس طرح آزاد بنا سکتے ہیں، اسسمینٹس اور امتحانات کیسے ہوسکتے ہیں اور گریڈ کے بارے میں عمل کو کیسے یقینی بنایاجاسکتا ہے وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس امر پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ اگر بجلی چلی جاتی ہے تو طلباء کے لیے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ ایچ ای سی نے طلبہ سے بھی کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی مدد اور مشاورت کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم کی فراہمی میں ناکامی کسی طرح بھی کوئی آپشن نہیں ہے۔

 

 

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو