نجی اسکول زیادہ عرصے کی بندش برداشت نہیں کرسکتے، اے پی پی ایس سی اے

نجی اسکول زیادہ عرصے کی بندش برداشت نہیں کرسکتے، اے پی پی ایس سی اے

نجی اسکول زیادہ عرصے کی بندش برداشت نہیں کرسکتے، اے پی پی ایس سی اے

اتوار کے روز آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (اے پی پی ایس سی اے) کی سپریم کونسل نے موجودہ صورتحال کے تحت تعلیمی اداروں کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں 55 دنوں میں ’میرا اسکول ڈرائیو‘ کے تحت 300،000 سے زائد طلباء کا اندراج

حکومت نے کورونا وائرس سے ہونے والی جان لیوا بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں کو باقاعدگی سے بند کرنے کا حکم دیا ہے لیکن نجی شعبے کے اسکول اور کالجز کی انتظامیہ انہیں کھلا رکھنا چاہتی ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے احتجاج اور سڑکیں بند کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ اتوار کے روز ناصر محمود اور ملک اظہر کی صدارت میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ( اے پی پی ایس سی اے)  کی سپریم کونسل کا ہنگامی طور پر طلب کردہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مختلف آپشنز پر زور دیا، انہوں نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تیاریاں جاری

اجلاس کے شرکا نے انتظامیہ، اساتذہ، عملے، والدین اور سول سوسائٹی کے ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر غور کیا۔ مزید برآں مختلف مقامات پر طلباء کے لیے موبائل کلاسز کے انعقاد کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی غرض سے ایک اجلاس یکم اپریل کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس کی زیر صدارت ظفران الٰہی کریں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو