سندھ کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

سندھ کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

سندھ کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

 

حکومت سندھ نے نرسری سے بارہویں جماعت تک صوبے بھر میں شیڈول امتحانات کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول میں 30 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی پیروی کی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک منعقد ہوں گے۔ 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوں گے اور 16 اگست کو اختتام پذیر ہوں گے۔

اسی طرح کلاس نرسری سے ساتویں جماعت تک امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے اور 26 جون کو ختم ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ امتحانات دو بار یعنی صبح و شام کی شفٹوں میں اور ہفتہ کے روز بھی لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج 15 ستمبر کو جاری ہوں گے جبکہ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان امتحانات کے دو ماہ بعد ہوگا۔

بارہویں جماعت کے نتائج 15 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے جبکہ 11 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان امتحانات مکمل ہونے کے 60 دن بعد ہوگا۔

اس سال موسم گرما کی تعطیلات یکم اگست سے شروع ہوکر ایک ماہ تک جاری رہیں گی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو