پنجاب میں 55 دنوں میں ’میرا اسکول ڈرائیو‘ کے تحت 300،000 سے زائد طلباء کا اندراج
پنجاب میں 55 دنوں میں ’میرا اسکول ڈرائیو‘ کے تحت 300،000 سے زائد طلباء کا اندراج
پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے اس ہفتے ٹویٹ کیا تھا کہ میرا اسکول پروگرام کے ذریعے حکومت نے یکم فروری 2021 تک 317،849 طلباء کو مختلف اسکولوں میں داخل کیا جن میں سے 190،498 لڑکیاں اور 127،351 لڑکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں انرولمنٹ ڈرائیو کے لیے انتہائی محنت کر رہے ہیں۔ میں ان کی ان شاندار کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کیونکہ کورونا وائرس کے مشکل حالات میں اس طرح کے غیر معمولی نتائج پیدا کرنا اپنے آپ میں ایک عظیم ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں اس سے قبل صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ انہوں نے دس لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں لانے کا سالانہ ہدف مقرر کیا ہے لیکن موجودہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت اس ہدف کو کم سے کم وقت میں حاصل کرنے کے لیے بالکل تیار ہے