نجی اسکولوں کی تنظیموں کا اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
نجی اسکولوں کی تنظیموں کا اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
شہر سے کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے نجی اسکولوں کی مختلف انجمنوں نے بدھ کے روز حکومت سے اسلام آباد میں واقع تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل، تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وفاقی وزارت نے اعلان کیا تھا کہ 5 فیصد سے زیادہ مثبت شرح کے حامل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیئے: ایف ڈی ای اساتذہ کی عملے کے مسائل حل کرنے کی کوشش
نجی اسکولوں کی انجمنوں کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنا کورونا وائرس کی مثبت شرح کے 5 فیصد سے نیچے گرنے سے مشروط ہے، جبکہ اس ہفتے دارالحکومت اسلام آباد میں انفیکشن کی شرح 3 فیصد تک گر گئی ہے۔
انجمنوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت تناسب میں نمایاں کمی کے باوجود، اسلام آباد میں اسکولوں کی مسلسل بندش پریشان کن ہے۔
انجمنوں نے حکومت سے فوری طور پر ایک بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس میں اسلام آباد میں اسکولوں کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزیدپڑھیئے: کرونا وائرس کے باعث این ایی ڈی نے داخلہ پالیسی تبدیل کردی
اس سے پہلے بائیس مئی کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر، جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا مرکزی ادارہ ہے، نے صوبوں کو کووڈ انفیکشن کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے گریز کرنے کا حکم دیا تھا۔
این سی او سی نے مشورہ دیا تھا کہ جن اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح زیادہ ہے وہاں تعلیمی اداروں کو 24 مئی سے دوبارہ نہیں کھولنا چاہیے جیسا کہ پہلے فیصلہ کیا گیا تھا۔ این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو 6 جون تک بند رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیئے: کے پی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے
این سی او سی نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے 5 فیصد مثبت کیسز کا تناسب مقرر کیا ہے۔ اگر کسی ضلع میں انفیکشن کی شرح اس سے زیادہ ہے وہاں کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں حتمی فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا