کے پی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے

کے پی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے

کے پی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے

صوبہ خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 جون سے شروع ہونگے جس انعقاد کے لیے کووڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو امتحانی عملے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صوبے میں آٹھ امتحانی بورڈز امتحانات لیں گے جبکہ عملی امتحانات سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیئے: ایف ڈی ای اساتذہ کی عملے کے مسائل حل کرنے کی کوشش

خیبر پختونخوا کے چیئرمین بورڈز کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر شوکت حیات کی زیر صدارت سوات بورڈ میں ہوا جس میں یہاں آٹھوں بورڈز کے چیئر مینوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے۔ منظور شدہ شیڈول کے مطابق میٹرک کے امتحانات کا پہلا پیپر 23 جون کو ہوگا اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان 24 جون سے شروع ہوگا۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امتحانات پرانے طریقوں کے مطابق ہی لیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی نئے تجربے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدپڑھیئے: کرونا وائرس کے باعث این ایی ڈی نے داخلہ پالیسی تبدیل کردی

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ عملی امتحانات لینا ہے یا نہیں۔ بورڈ کے تمام چیئر مینوں کی رائے تھی کہ اگر کووڈ کی وبائی صورتحال بہتر ہوئی تو عملی امتحانات لینے کا فیصلہ کیا جائے گا بصورت دیگر انہیں ملتوی کردیا جائے گا، کے پی کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورے امتحانی عملے کی کوویڈ سے بچائو کی ویکسی نیشن کی یقین دہانی کرنے کے بعد انہیں امتحانی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔

 چیئرمین بورڈز کمیٹی کا کہنا تھا کہ امتحانی عملے کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے گی۔ جو اساتذہ اپنی ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کرسکتے وہ کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے بارے میں تمام بورڈز کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ کسی بھی استاد کو بغیر کسی ویکسینیشن کے امتحانی ڈیوٹی پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 27 مئی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو