بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا کامیاب

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا کامیاب

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا کامیاب

حیدرآباد کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں حصہ لینے اور کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا و طالبات نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔   

حیدرآباد ڈویژن کے آٹھ اضلاع اور نواب شاہ ڈویژن میں رجسٹرڈ 70 ہزار 201 امیدواروں میں سے  70،074 امیدوار امتحان پاس کر چکے ہیں۔

حیدر آباد بورڈ کے جاری کردی نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے 5 ہزار 30 اسٹوڈنٹس اے ون گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، 16 ہزار 678 امیدواروں نے اے گریڈ حاصل کیا، 20 ہزار 658 امیدواروں نے بی اور 14 ہزار 654 میدواروں نے سی گریڈ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر صحت کے انتباہ کے باوجود سندھ حکومت اسکول دوبارہ کھولنے کے موقف پر قائم

پٹارو کیڈٹ کالج کے حارث رزاق نے 89.29 فیصد نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شہید بینظیر آباد کے بختاور کیڈٹ کالج کی اسرا عباس نے دوسری، لطیف نظامی میموریل ہائر سیکنڈری اسکول کی وریشہ کھوکھر نے دوسری جبکہ لطیف نظامی میموریل ہائر سیکنڈری اسکول کی فائزہ جونیجو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں حصہ لینے والے مرد امیدواروں کی تعداد 45،079 تھی جو کہ خواتین امیدواروں کی نسبت دوگنی تھی، جن کی تعداد 24،995 ہے۔ یہ فرق صوبے کے دیہی اضلاع میں خاصے بڑے پیمانے پر تھا۔

شہید بینظیرآباد میں امتحانات میں حصہ لینے والے 8،078 مرد امیدوار تھے جبکہ ان کے مقابلے میں 3،726 خواتین امیدوارامتحانات میں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: آغا خان یونیورسٹی نے ٹیچرز اکیڈمی کا افتتاح کردیا

 ضلع بدین میں 5،808 مرد اور 2،153 خواتین امیدوار تھیں، ضلع دادو میں 3،408 مرد اور 1،645 خواتین امیدوار، جامشورو ضلع میں 4،210 مرد اور 2،294 خواتین امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔

ضلع مٹیاری میں 3،098 مرد اور 1،315 خواتین امیدوار امتحانت میں شامل تھیں۔

نسبتاً یہ فرق حیدرآباد میں بہت کم تھا جہاں 11،731 مرد اور 9،868 خواتین امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو