وزیراعظم نے یکساں قومی نصاب کا افتتاح کردیا
وزیراعظم نے یکساں قومی نصاب کا افتتاح کردیا
تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان پیر (آج) کو یکساں قومی نصاب (ایس این سی) کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں قومی نصاب پہلے ہی نافذ ہو چکا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ سندھ نے ابھی تک صوبے میں ایس این سی کو نافذ نہیں کیا ہے۔
مزید پرھئے: سری لنکن طلباء کی پاکستان میں اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار
اطلاعات کے مطابق نیا نصاب ملک کے تمام سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں نافذ کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ نجی پبلشرز کو نصاب کے مطابق کتابیں شائع کرنے کی اجازت ہوگی۔
یکساں قومی نصاب کو دوسرے مرحلے میں اگلے سال سے کلاس 6 سے 8 تک جبکہ 9 سے 12 تک 2023 تک نافذ کیا جائے گا۔