این ایچ ای ای نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا

این ایچ ای ای نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا

این ایچ ای ای نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا

نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (این اے ایچ ای) نے اپنا پہلا آن لائن نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (این ڈی ایف پی) متعارف کرادیا۔ یہ آن لائن پروگرام چار ہفتوں ٹریننگ سے نئے اساتذہ کے لئے تدریسی معیار ، تحقیقی منصوبہ بندی ، اور پیشہ ورانہ مشق کے شعبوں میں ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کی گیا ہے۔

سافٹ ویئر کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کو کوویڈ-19 آن لائن پالیسی رہنمائی نمبر 5 کے مطابق تیار کیا ہے جو پاکستان کی یونیورسٹیز کے لئے غیر ملکی اور قومی ماہرین کی ایک ٹیم کے زیر اہتمام ہے۔

این ایف ڈی پی کی ٹریننگ 2020 اپریل سے اگست 2020 تک فراہم کی جائے گی جو گروپس پر مشتمل ہوگی اور ایک گروپ میں تقریبا 40 کے قریب امیدوار ہونگے ۔ پہلے گروپ میں اس وقت 44 امیدوار موجود ہیں جو بہت ہی دلچسپی اور محنت کے ساتھ ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔

این اے ایچھ ای کی ویب سائٹ پر متعلقہ تمام دستاویزات پریکٹس کے طور پر ان یونیورسیٹیز کے لیے دستیاب ہیں جو جون سے شروع ہونے والی آن لائن کلاسز فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو