وزیر اعظم عمران خان کا سب کے لیے معیاری تعلیم کا وعدہ

وزیر اعظم عمران خان کا سب کے لیے معیاری تعلیم کا وعدہ

وزیر اعظم عمران خان کا سب کے لیے معیاری تعلیم کا وعدہ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کے پی کے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ان کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور اس کی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اعلیٰ تعلیم اور بنیادی تعلیم میں یکساں مواقع کو یقینی بنانا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے میرٹ کے نفاذ اور اساتذہ اور طلباء کے لیے سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے اور ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی۔۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے بنائے گئے روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس کے شرکاء کو تعلیمی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ کے پی کے کی یونیورسٹیز میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے مجوزہ اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

 (یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 9 ستمبر 2020 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو