وزیراعظم نے پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کالج اور اسپتال کا منصوبہ آگے بڑھانے کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کالج اور اسپتال کا منصوبہ آگے بڑھانے کی منظوری دے دی
لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کالج اور اس سے وابستہ اسپتال کو یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں پبلک سیکٹر کے اداروں کی حیثیت سے چلانے کے لیے منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے 100 نصابی کتب پر پابندی لگا دی
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے پر خاص توجہ دی جارہی ہے، محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیر اعظم کو جامع کالج اور اس سے وابستہ اسپتال تشکیل دینے اور انتظامیہ مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور منصوبے کے لیے وسائل اور رقوم کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی پیر کے روز ہونے والے اپنے 37 ویں اجلاس میں اس خیال کی منظوری دی تھی اور محکمہ صحت کو پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کالج اور اس سے منسلک اسپتال کے قیام کے لیے پیش رفت کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے تعلیم اور صحت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
کمیٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کالج کو لاگت فراہم کرے گی جبکہ محکمہ صحت اسپتال کے اخراجات برداشت کرے گا۔
یہ میڈیکل کالج لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں نہر سے کریم بلاک کی طرف جانے والی سڑک کے کنارے کی اراضی پر قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے خصوصی امتحانات 2020 کی ریجسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا
ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے اسپتال کے قیام کے لیے 300 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ابتدائی طور پر800 بستروں والے اسپتال کی منظوری دی گئی ہے جس میں پر کارڈیالوجی اور جنرل ہسپتال کے ٹاورز بھی بنائے جائیں گے، اس منصوبے کے لیے 60 ایکڑ اراضی مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔