پی ایچ ای سی نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کی منظوری دے دی

پی ایچ ای سی نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کی منظوری دے دی

پی ایچ ای سی نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کی منظوری دے دی

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کی جانب سے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی طالبِ علم نے جی آر ای میں نیا قومی رکارڈ قائم کردیا

کمیشن پنجاب ہاؤس مری میں کوہسار یونیورسٹی بنائے گا جس کے داخلے ستمبر اور اکتوبر میں شروع ہوں گے۔ پہلے وائس چانسلر کی تقرری بھی اسی ہفتے متوقع ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ، پنجاب ہاؤس ، ریسورس سینٹر مری، اور سرکاری اراضی سے ملحقہ 86 کنال کو یونیورسٹی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین کی تعمیراتی فرم نے پاکستان میں اسکول کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرلیا

عام مضامین کے علاوہ ، ٹوئرازم اینڈ ہوسپیٹیلٹی مینجمنٹ یونیورسٹی میں بھی پڑھایا جائیگا، کیمپس کہوٹہ اور کلر سیداں کے بیچ میں واقع ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال جنوری میں یونیورسٹی کی منظوری دی تھی۔ وبائی مرض کی وجہ سے کام کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ تاہم ممکن ہے کہ یونیورسٹی اگست میں اس نوٹیفکیشن کے ذریعہ تعلیمی سال کا آغاز کر سکتی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو