محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے ہیں جس کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بیٹھینگے، جگہ کی کمی والے اسکولز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹوں میں بھی کلاسز لی جائینگی۔
مزید پڑھیں: نو سالہ پاکستانی لڑکی نے بھارتی پروفیسر کو ہرا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ایک ڈیسک پر3 کی بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کوحساب، انگریزی، سائنس کے مضامین پڑھائیں جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں پر کرنے کے لیے دیا جائے گا۔
ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے لیے سینیٹائزر کا انتظام لازم کیا جائے گا، سینیٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی کی جانب سے لوکل چیلنج فنڈ کے لیے تحقیقی تجاویز کی دعوت
ایس او پیز کے مطابق تمام اسکولز میں اسمبلی یا بریک نہیں ہوگی اور اسکول ہرقسم کے فنکشن کرنے سے گریز کریگا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ صبح اسکول لگنےسے پہلے تمام کلاسز میں جراثیم سے بچاو کا اسپرے لازم ہوگا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا