پی ای سی نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
پی ای سی نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پی ای سی) نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا حتمی شیڈول جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کا انعقاد سولہ سے 31 مئی کے درمیان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی کا مائیکروسافٹ کے ساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن معاہدے پر تعاون کا اعلان
امتحانات کے نتائج کا اعلان 10 جون کو کیا جائے گا اور جن مضامین کا احاطہ کیا جائے گا ان میں ریاضی، اردو، انگریزی، کمپیوٹر، سائنس، جغرافیہ، سوشل سائنسز اور تاریخ شامل ہیں۔
پی ای سی کے حکام کے مطابق کمیشن ایک گھنٹے کے لیے امتحانی پرچہ دے گا جس میں 50 نمبروں کے لیے 25 مختصر سوالات ہوں گے۔ اور باقی 50 نمبر اسٹوڈنٹس کے ہوم ورک پر مبنی کارکردگی پر دیئے جائیں گے۔
پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء اس پیٹرن سے آزاد ہوں گے کیونکہ ان کے امتحانات زبانی طور پر لئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: نویں جماعت کے پاکستانی طالب علم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
مزید یہ کہ پنجاب بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 12 جون سے شروع ہوں گے۔
میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔