ایچ ای سی کا مائیکروسافٹ کے ساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن معاہدے پر تعاون کا اعلان
ایچ ای سی کا مائیکروسافٹ کے ساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن معاہدے پر تعاون کا اعلان
مائیکرو سافٹ پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اداروں میں سیکھنے کے عمل میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں معاونت کے لیے ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ (ای ٹی اے) پر ہاتھ ملایا ہے۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق، اس تعاون پر ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری اور مائیکروسافٹ کے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے نائب صدر برائے تعلیم مارک ایسٹ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان آن لائن ملاقات میں دستخط کیے گئے۔
مزید پڑھیں: نویں جماعت کے پاکستانی طالب علم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
ای ٹی اے فریم ورک کے مطابق ، مائیکروسافٹ یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر کام کرے گا، جس میں اسٹریٹجک ٹیکنالوجی فریم ورک کے نفاذ کے ذریعے وہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سفر میں ان کی مدد کرے گا جو انہیں ایک محفوظ اور اچھی طرح سے منسلک کیمپس کی تعمیر، تعلیم کی تربیت اور سیکھنے کی سرگرمیوں کو اپ گریڈ کرنے کے قابل بنائے گا۔
ایچ ای سی وبائی مرض کے بعد سے یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے فاصلاتی تعلیم کے حل فراہم کررہا ہے۔
اسی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے مائیکروسافٹ نے ایچ ای سی کے ساتھ 100 یونیورسٹیوں اور 500،000 طلبا کو مائیکرو سافٹ ٹیموں کے ڈیجیٹل مرکز میں شمولیت کے قابل بنانے میں تعاون کیا۔ اس منصوبے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ بات چیت کا مواد، اسائنمنٹس اور ایپس کو ایک جگہ پر لائیں تاکہ معلمین کے لیے ایک متحرک اور سیکھنے کا ماحول پیدا ہو۔
مزید پڑھیں: ہاسٹل بند ہونے سے قبائلی اضلاع کے طلبا کو یونیورسٹی جانے سے روک دیا گیا
یہ پلیٹ فارم طلباء کو مائیکرو سافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دے گا اور جدید ترین کلائوڈ پروویژنز کے ساتھ یونیورسٹیز کو اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
مائیکروسافٹ اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور کیمپس مینیجمنٹ کی ضروریات کے لیے مائیکروسافٹ ڈائنامکس 365 پلیٹ فارمز پر عمل درآمد کے لیے یونیورسٹیز کو مشاورت بھی پیش کرے گا۔