میریم ویبسٹر اینڈ ڈکشنری ڈاٹ کام نے پینڈیمیک کو ورڈ آف دا ایئر قرار دے دیا
میریم ویبسٹر اینڈ ڈکشنری ڈاٹ کام نے پینڈیمیک کو ورڈ آف دا ایئر قرار دے دیا
میریم ویبسٹر اینڈ ڈکشنری ڈاٹ کام نے پیر کے روز باضابطہ اعلان کیا کہ پینڈیمیک کو سال 2020 کا ورڈ آف دا ایئر قرار دیا گیا ہے۔
میریم ویبسٹر کے ایڈیٹر پیٹرسوکولوسکی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر کوئی بڑا دھچکہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر بڑی خبروں میں ایک تکنیکی لفظ ہوتا ہے جو کسی خاص صورتحال یا کسی مخصوص امر سے وابستہ ہوتا ہے اور اس معاملے میں (کورونا وائرس کے تناظر میں) استعمال ہونے والا لفظ پینڈیمیک صرف تکنیکی ہی نہیں رہتا بلکہ عام ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ وہ لفظ ہے جسے ہم مستقبل میں اس دور کا حوالہ دینے کے لیے اصطلاحاً استعمال کریں گے۔
مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں/ اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے میں اس لفظ کی فوری وضاحت کی گئی جب کورونا وائرس کے بحران کو عالمی سطح پر پھیلنے والا وبائی مرض نامزد کیا گیا، لیکن یہ جنوری کے شروع میں اور پھر فروری میں میریم ویبسٹر ڈاٹ کام پر پھیلنا شروع ہوا جب امریکی کروز جہازوں میں وبا پھیلی اور ابتدائی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ مارچ کو جب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو عالمی وبائی بیماری قرار دیا تو اس جگہ پر وبائی مرض کی تلاش میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: کے یو نے انٹری ٹیسٹ درخواستوں کی آخری تاریخ 2 دسمبر تک بڑھا دی
سوکولوسکی نے کہا کہ رواں سال کے دوران اس لفظ کے لیے ان کی ویب سائٹ پر صارفین کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ رہا ہے۔ خاصے بڑے پیمانے پر، سوکولوسکی نے کہا کہ 11 مارچ کو وبائی مرض کی تلاش کے حوالے سے اس لفظ پینڈیمیک کی تلاش گذشتہ سال اسی تاریخ کے تجربے کے مقابلے میں 115،806 فیصد زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے لیے استعمال ہونے والا یہ لفظ 1600 کی دہائی کے وسط تک ملتا ہے، جو عالمگیر سطح پر جانا جاتا ہے اور خاص طور پر 1660 کی دہائی میں طبی متن میں کسی مخصوص بیماری کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
سوکولوسکی نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے کے آس پاس محبت کا لفظ زیادہ دیکھا جاتا ہے اور کورنوکوپیا کا لفظ تھینکس گیونگ کے موقع پر زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم قومی المیے یا صدمے کا تذکرہ کرتے ہیں تو پیناڈیمیک ہمیں حقیقت سے قریب ترین لفظ نظر آتا ہے۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی: بی کام پارٹ 2 اور بی کام پارٹ 1، پارٹ 2 کے ایکسٹرنل نتائج کا اعلان
میریم ویبسٹر نے وبائی بیماری سے متعلق مناسب الفاظ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر اندراجات شامل کرنے اور اس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مارچ میں خاصی تیزی سے کام کیا۔ کوروناوائرس کئی دہائیوں سے لغت میں موجود تھا جبکہ کووِڈ نائنٹین کا لفظ فروری میں تیار کیا گیا تھا۔ چونتیس دن کے بعد میریم ویبسٹر نے اس لفظ کو آن لائن جاری کیا، ساتھ ہی اس میں دو درجن دیگر اندراجات بھی شامل تھے جن میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی کی عکاسی کرنے کے لیے کچھ الفاظ پر نظر ثانی کی گئی تھی۔ میریم ویبسٹر ویب سائٹ پر ہر ماہ تقریباً 40 ملین صارفین آتے ہیں جبکہ 100 ملین صفحات ماہانہ دیکھے جاتے ہیں۔