علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں/ اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں/ اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی مشقیں/ اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے مکمل کریڈٹ کورسز کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30نومبر، جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 20دسمبرہے۔ پہلی اسائنمنٹ مقررہ تاریخ تک جمع نہ کرانے والے طلبہ کو مہلت دی گئی ہے کہ وہ پہلی اسائنمنٹ اپنی دوسری اسائنمنٹ کے ساتھ20دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کے یو نے انٹری ٹیسٹ درخواستوں کی آخری تاریخ 2 دسمبر تک بڑھا دی
شیڈول کے مطابق تیسری اسائنمنٹ کی تاریخ 20جنوری اور چوتھی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 20فروری 2021ء مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح نصف کریڈٹ کورسز کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 20دسمبر جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری2021ء ہے۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی: بی کام پارٹ 2 اور بی کام پارٹ 1، پارٹ 2 کے ایکسٹرنل نتائج کا اعلان
یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020 کے میٹرک /ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے کنفر م ہوچکے ہیں۔ مذکورہ پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب بھی ارسل کی جاچکی ہیں۔ سمسٹر خزاں 2020ء کے مطالعے کی مدت نومبر 2020ء تا فروری 2021ء ہے۔ طلبہ کو مطالعے میں باقاعدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اُنہیں مطالعے کے دوران ہی مشقیں حل کرنے اور مقررہ تاریخوں تک ہر صورت اپنے مقررہ ٹیوٹرز کو بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے ایف اے پروگرام میں داخل طلباء کی مشقوں کے نمبرز بھی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں ۔