پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما نے کے ٹو کو سر کرلیا
پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما نے کے ٹو کو سر کرلیا
پاکستان کے الپائن کلب نے تصدیق کی ہے کہ 19 سالہ پاکستانی شہروز کاشف دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاشف شہروز منگل کی صبح 8:10 بجے 8،611 میٹر کی چوٹی پر پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی ہپرچم لہرا کر اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔
شہروز کاشف نے نو عمری سے ہی پہاڑوں پر چڑھنا شروع کیا تھا، انہوں نے 17 سال کی عمر میں دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو سر کیا جس کی
اونچائی 8،047 میٹر ہے۔
مزید پڑھئے: سندھ میں نقل مافیا اور بد نظمی، طلباء میں غم و غصہ
رواں سال مئی میں انہوں نے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کا اعزاز حاصل کیا اور اب انہوں نے کم عمر ترین شخص کے طور پر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس نے کے ٹو اور ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
کاشف شہروز پاکستان کے سب سے کم عمر کوہ پیمائوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نوعمری میں ہی پہاڑوں پر چڑھنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے 17 سال کی عمر میں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کو سر کیا تھا جس کی اونچائی8،047 میٹر ہے۔
کے 2 کو سر کرنے والے دیگر پاکستانی نوجوان کوہ پیماؤں میں ساجد علی سدپارہ کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے 20 سال کی عمر میں کے ٹو کو سر کیا تھا اور سب سے کم عمر کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ساجد اس وقت کے 2 پر اپنے والد کی لاش کی تلاش کرنے کے مشن پر تھے، جو رواں سال فروری میں دو دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ لاپتہ ہوگئے تھے۔