پاکستانی یونیورسٹیوں نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں انعامات جیت لیے
پاکستانی یونیورسٹیوں نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں انعامات جیت لیے
'لیب 2 مارکیٹ' ایونٹ کا اہتمام پاک چین مرکز برائے مصنوعی ذہانت نے کیا
پاک چین سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے پاک آسٹریا فاکوچوشول انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے قومی مصنوعی ذہانت فورم کے ایک حصے کے طور پر لیب ٹو مارکیٹ ایونٹ کا اہتمام کیا۔
اس ایونٹ کا مقصد پاکستانی یونیورسٹیوں کے شرکاء کو اپنے مصنوعی ذہانت (آئی ای)
پر مبنی ریسرچ آئیڈیاز کو پراجیکٹس، پروٹو ٹائپس کی شکل میں دکھانے کی ترغیب دینا تھا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان سے مجموعی طور پر 235 پراجیکٹس کو ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے رجسٹر کیا گیا، جہاں پاکستان کی 66 یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھئے: ازبکستان کے اسکولوں میں ہیڈ اسکارف کی پابندی ختم
ماہرین کی ٹیم کی طرف سے تمام پراجیکٹس کی جانچ پڑتال کے بعد 60 پراجیکٹس ایونٹ کے دوسرے مرحلے، تھری منٹ پچ (3 ایم پی) کے لیے کوالیفائی کر گئے۔
تھری ایم پی راؤنڈ 23 اگست 2021 کو آن لائن منعقد کیا گیا اور ہر پراجیکٹ کی سخت جانچ پڑتال کے بعد این اے آئی ایف میں نمائش کے لیے 28 منصوبوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ این اے آئی ایف کے ماہرین نے دکھائے گئے پراجیکٹس کا تفصیل سے جائزہ لیا اور سب سے بہترین تین پراجیکٹس کو انعامات کے لیے منتخب کیا گیا۔
پاکستان کی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایک لاکھ ورپے کا پہلا نقد انعام پراجیکٹ ٹائٹل سی این سی اسمارٹ فارمنگ بوٹ کے لیے جیتا۔
دوسرا نقد انعام جو کہ 75 ہزار روپے مالیت کا تھا اسے مہران یونیورسٹی
آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نے پراجیکٹ ٹائٹل، مشین لرننگ کے استعمال سے نیورو ری ہبلیٹیشن سسٹم کے ڈیزائن اور پروگریشن اینالیسس کے لیے جیتا۔
مزید پڑھئے: کووڈ کیسز میں اضافہ کے دوران کے پی نے تعلیمی ادارے بند کردیئے
اس سلسلے کا 50 ہزارروپے مالیت کا تیسرا نقد انعام نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج اسلام آباد نے پراجیکٹ ٹائٹل، ٹاکنگ گلوو فار میوٹ پیپل کے لیے جیتا۔
اس ایونٹ میں شریک ہونے والے طلباء نے منتظمین کی کوششوں اور انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے یہ بھی خواہش کی کہ اس طرح کے مفید ایونٹس اور مقابلے باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ پاکستان میں بھی اے آئی کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔