پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں نے ٹائمز امپیکٹ رینکنگ میں جگہ بنالی

پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں نے ٹائمز امپیکٹ رینکنگ میں جگہ بنالی

پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں نے ٹائمز امپیکٹ رینکنگ میں جگہ بنالی

تعلیمی ترقی کے سفر میں پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں نے2021 کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں جگہ بنالی ہے۔

دنیا بھر کی دانش گاہوں (یونیورسٹیز) کی درجہ بندی کےلیے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ ایک مستند ذریعہ ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی روشنی میں جامعات کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے، اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کا مقصد سب کے لیے پائیدار مستقبل کا حصول ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کے تیسرے ایڈیشن میں جو 95 ممالک کی ایک ہزار 115 جامعات کے جائزے پر مشتمل ہے، اس فہرست میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے چارٹ میں سب سے پہلے نمبر پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) ہے جبکہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد دوسرے اور اسلام آباد کی کومسیٹس یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

امپیکٹ رینکنگ 2021 میں شامل پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔

Sr. No. University Ranking
1 National University of Sciences and Technology 201-300
2 University of Agriculture Faisalabad 301-400
3 COMSATS University Islamabad 301-400
4 University of Faisalabad 401-600
5 University of Lahore 401-600
6 Lahore College for Women University (LCWU) 401-600
7 NED University of Engineering and Technology 401-600
8 Rawalpindi Medical University 401-600
9 Fatima Jinnah Women University 601-800
10 Ghulam Ishaq Khan Institute of Engineering Sciences and Technology 601-800
11 Government College Women University Faisalabad 601-800
12 Jinnah Sindh Medical University 601-800
13 University of Malakand 601-800
14 University of Management and Technology 601-800
15 University of Sargodha 601-800
16 University of Veterinary and Animal Sciences, Lahore 601-800
17 Ziauddin University 601-800
18 Dow University of Health Sciences 801-1000
19 University of Engineering & Technology (UET) Lahore 801-1000
20 Government College University Faisalabad 801-1000
21 Iqra University 801-1000
22 The Islamia University of Bahawalpur 801-1000
23 Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology 801-1000
24 King Edward Medical University 801-1000
25 Quaid-i-Azam University 801-1000
26 Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto Medical University 801-1000
27 The Women University Multan 801-1000
28 Allama Iqbal Open University 1001+
29 Dawood University of Engineering and Technology 1001+
30 DHA Suffa University 1001+
31 University of Education, Lahore 1001+
32 Government College University Lahore 1001+
33 Government College Women University, Sialkot 1001+
34 PMAS Arid Agriculture University Rawalpindi 1001+
35 University of Sialkot 1001+
36 Sir Syed University of Engineering and Technology 1001+

دوسری جانب مجموعی طور پر درجہ بندی کی قیادت پہلی بار برطانیہ کی یونیورسٹی کر رہی ہے اور آسٹریلیا ٹاپ 10 میں سب سے زیادہ نمائندگی رکھنے والا ملک ہے۔ تاہم اس فہرست میں مجموعی سب سے زیادہ نمائندگی والا ملک روس ہے جس کے 75 اعلیٰ تعلیمی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں شامل ہیں، جبکہ اس کے بعد جاپان کا نمبر ہے جو اپنے 73 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2021 میں ٹاپ 10 جامعات درج ذیل ہیں۔

Sr. No. University Country Ranking
1 University of Manchester United Kingdom 1
2 University of Sydney Australia 2
3 RMIT University Australia 3
4 La Trobe University Australia 4
5 Queen’s University Canada 5
6 Aalborg University Denmark 6
7 University of Wollongong Australia 6
8 University College Cork Ireland 8
9 Arizona State University (Tempe) United States 9
10 University of Auckland New Zealand 9

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو