پاکستانی طالبہ کے اے سی سی اے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز، ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی طالبہ کے اے سی سی اے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز، ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی طالبہ کے اے سی سی اے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز، ملک کا نام روشن کردیا

دسمبر 2020 میں منعقدہ فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں ایک پاکستانی طالبہ نے اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائڈ اکاؤنٹنٹس) میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ زارا نعیم نے دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا کا شکار ہوگئے

عالمی سطح پر 179 سے زیادہ ممالک میں اے سی سی اے کی اہلیت (کوالی فیکیشن) قبول کی جاتی ہے اور حساب کتاب کی دنیا میں اسے گولڈ اسٹینڈرڈ سمجھا جاتا ہے۔

اس اہلیت سے ڈگری حاصل کرنے والوں کے لیے پوری دنیا میں بے شمار مواقع کھلتے ہیں۔

یہ اعزاز حاصل کرنے والی طالبہ زارا نعیم کا کہنا ہے کہ وہ اس کامیابی کا تمام کریڈٹ اپنے والد کو دیتی ہیں جنہوں نے ان کے خوابوں کو سچ کر دکھانے کے جذبے کی تائید اور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد میرے لیے ہمیشہ سے ایک حقیقی رول ماڈل رہے ہیں، میں نے انہیں  اپنی فوجی خدمات کے دور میں ہمیشہ ترقی کرتے اور بلندیوں کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے جس نے مجھے ہمیشہ ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے 1000 پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپس کا اعلان کردیا

دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئٹر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والی زارا نعیم کو پوری دنیا میں اے سی سی اے کے امتحان میں اول نمبر پر آنے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اس ہونہار طالبہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو