ایچ ای سی نے 1000 پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپس کا اعلان کردیا

ایچ ای سی نے 1000 پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپس کا اعلان کردیا

ایچ ای سی نے 1000 پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپس کا اعلان کردیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ارادہ ہے کہ پانچ سال کے عرصے میں 1000 پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپس کھولی جائیں۔ کمیشن کے مطابق یہ فیلوسپش قومی سطح پر اوپن میرٹ پر پیش کی جاتی ہیں۔

ایچ ای سی نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فیلوشپس کے لیے ستر فیصد سلاٹس پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹس کے فیکلٹی ممبرز کے لیے مختص کیے جائیں گے جبکہ نجی یونیورسٹیوں کو 15 فیصد سلاٹس دیئے گئے ہیں اور ان میں سے 15 فیصد سلاٹ سرکاری شعبے کے آر اینڈ ڈی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ جوتنظیمیں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے تسلیم شدہ ہیں۔

  فیلو شپس کے مقاصد یہ ہیں:

دنیا کی جدید آلات سے اچھی طرح لیس تحقیقی لیبارٹریوں میں کام کرنے اور نئے، ابھرتے ہوئے شعبوں میں کام کرنے کا موقع فراہم کرنا۔

اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور قابل فیکلٹی ممبرز کو برقرار رکھنے کے معاملات کو حل کرنا۔

میزبان ادارے میں پی ایچ ڈی طلباء اور دیگر محققین کی تقرری کے ذریعے مزید غیر ملکی روابط قائم کرنا۔

تاکہ اداروں میں درس و تدریس کے معیار کو بڑھایا جاسکے۔

اہلیت کا معیار:

مقامی یا بین الاقوامی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے افراد جنہیں ایچ ای سی نے تسلیم کیا ہو۔

امیدوار کی عمر پینتالیس سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

غیر ملکی پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز جنہیں پاکستان میں کام کرنے کا کم از کم 5 سال کا تجربہ ہو۔ (مقامی پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والے افراد پی ایچ ڈی کے فوراً بعد ہی درخواست دے سکتے ہیں)

امیدوار کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں ایچ ای سی کی تسلیم شدہ یونیورسٹی، ڈی آئی اے یا پبلک سیکٹر کی آر اینڈ ڈی تنظیم کا ملازم ہونا ضروری ہے۔

امید وار کے لیے لازمی ہے کہ اس سے پہلے کسی بھی پوسٹ ڈوک فیلوشپ سے استفادہ نہ کیا ہو۔

امیدوار کو اختتامی تاریخ سے پہلے مطلوبہ تعلیمی قابلیت حاصل کرنی ہوگی۔

امیدوار کے پاس اپنی تفصیلی سی وی کے ساتھ ساتھ ورلڈ رینکنگ یونیورسٹیز کے 200 کیو ایس، ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کا پلیسمنٹ اور میزبان یا متعلقہ سپروائزر کا قبولیت کا خط (ایکسیپٹینس لیٹر) ہونا ضروری ہے۔

طلباء درج ذیل لنک پر جا کر فیلوشپ آن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 HEC official page.

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو