پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا کا شکار ہوگئے
پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا کا شکار ہوگئے
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آیا ہے اس لیے انہوں نے خود کو سماجی سرگرمیوں سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ان کے ساتھ ملاقاتوں میں شرکت کرنے والے افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جائے۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے 1000 پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپس کا اعلان کردیا
صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ پر انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آیا ہے اور جن لوگوں نے اس دوران مجھ سے رابطہ کیا یا جنہوں نے پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے ملاقاتیں کیں، میں چاہوں گا کہ وہ لوگ بھی اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرائیں۔ اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائے۔