ایم ڈی کیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے

ایم ڈی کیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے

ایم ڈی کیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ تمام نتائج پوسٹ ایگزام اینالسز سے مشروط ہوں گے۔

 

پاکستان میڈیکل کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور تمام نتائج امتحان کے بعد کے تجزیے، کسی بھی اصلاح کی ضرورت اور دوبارہ جانچ پڑتال کے تحت ہوں گے۔

یہ فیصلہ پی ایم سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پی ایم سی کے صدر کی طلبہ کے وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ پر اپنے غور و خوض میں کیا۔

پی ایم سی کے فیصلوں کے مطابق کونسل نے اس مسئلے پر غور و فکر کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 2021 کے ایم ڈی کیٹ کا امتحان نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کے تیار کردہ نصاب اور اسٹرکچر کے مطابق سختی سے لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھئے: ایچ ای سی کا انڈرگریجویٹ اسکالر شپس کا اعلان

پی ایم سی کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحان کا نظام صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے اور عبوری نتائج درست ہیں، امتحان کے بعد کے تجزیے کے بعد حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے۔

کونسل نے نوٹ کیا کہ اسٹینڈرڈ پراسس کے ایک حصے کے طور پر پورے امتحان کے نظام کو مسلسل تکنیکی آڈٹ کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نظام ٹھیک کام کر رہا ہے۔ یہ سلسلہ جاری ہے اور تکنیکی جائزے کے حتمی نتائج کو خاص طور پر طلباء کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات سے متعلق امتحان کے اختتام پر منظر عام پر لایا جائے گا۔ امتحان کے بعد ماہرین کی ایک ٹیم بین الاقوامی معیار کے مطابق پوسٹ ایگزام اینالسز کرے گی۔

مزید پڑھئے: حکومت کا جی 5 اسلام آباد میں یونیورسٹی کھولنے پر غور

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ نتائج کو منظر عام پر لایا جائے گا اور کوئی بھی سوال جو مبہم یا امتیازی سلوک کے لحاظ سے امتحان کے اصولوں کے برعکس پایا جائے گا اسے ہٹا دیا جائے گا اور جو بھی طالب علم اس طرح کا سوال حل کرنے کی کوشش کرے گا اسے سوال کے لیے مکمل نمبر دیئے جائیں گے۔

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 28 ستمبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو