نمل یونیورسٹی: تاریخ اور سیاسیات کو نئے ڈگری پروگراموں کے طور پر متعارف کرایا جائے گا

نمل یونیورسٹی: تاریخ اور سیاسیات کو نئے ڈگری پروگراموں کے طور پر متعارف کرایا جائے گا

نمل یونیورسٹی: تاریخ اور سیاسیات کو نئے ڈگری پروگراموں کے طور پر متعارف کرایا جائے گا

 نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اسلام آباد، نئی فیکلٹی برائے پولیٹیکل سائنس اینڈ ہسٹری پروگرام پیش کررہی ہے۔

منگل کے روز علمی، ادبی اور ثقافتی فورم محفل میں اظہار خیال کرتے ہوئےریکٹر یونی ورسٹی کے جنرل (ریٹائرڈ) محمد جعفر نے نئے شعبوں کو جلد متعارف کرانے کے بارے میں اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: اسکولز 11 جنوری کو دوبارہ کھول دیئے جائیں، شہرام ترکئی کی تجویز

اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف ادیب اور ماہرِ تعلیم پروفیسر فتح محمد ملک تھے جنہوں نے قائد اعظم، پاکستان اور یوتھ پر ایک لیکچر دیا اور قیام پاکستان کے سلسلے میں قائد کے تاریخی کردار پر زور دیا۔ پروفیسر فتح محمد ملک نے اصرار کیا کہ آج کے نوجوان تاریخ کے بارے میں نہیں جانتے کیونکہ پاکستان میں پولیٹیکل سائنس اور تاریخ جیسے مضامین مناسب انداز میں نہیں پڑھائے جاتے۔ انہوں نے میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد جعفر سے درخواست کی کہ وہ طلبا کو ان پروگراموں سے روشناس کرائیں، تاکہ طلباء تحریک پاکستان کی اصل تاریخ کے بارے میں جان سکیں۔

مزید پڑھیں: اسکول 11 جنوری کو دوبارہ کھلنے چاہئیں

یونیورسٹی کے ریکٹر نے ان پروگراموں کو جلد شامل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں  نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ان پروگراموں کے منصوبے کو تیار کرنے میں پروفیسر فتح محمد ملک سے گرانقدر مشورے لے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو