اسکولوں میں درود ابراہیمی کی تلاوت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
اسکولوں میں درود ابراہیمی کی تلاوت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں صبح کی اسمبلی کے دوران قرآن حکیم اور درود شریف پڑھنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ایس ای ڈی پنجاب نے صوبے کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اسکولوں میں درود ابراہیمی کی تلاوت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح کی اسمبلی کے دوران پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں قومی ترانے سے پہلے قرآن حکیم، درود ابراہیمی کی تلاوت اور پاکستان کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا کی یقین دہانی کرائی جائے گی