پرنٹنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری

پرنٹنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری

پرنٹنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے بغیر این او سی کے کتاب شائع کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

بورڈ نے اپنے شوکاز نوٹس میں پبلشرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنا جواب پیش کریں اور وضاحت کریں کہ انہوں نے این او سی کے بغیر کتاب کیوں شائع کی؟

میڈیا میں خبریں آنے کے بعد پی ٹی سی بی نے ملالہ یوسف زئی کی تصویر کو ملک کے دیگر قومی ہیروز کے ساتھ شائع کرنے کے بارے میں استفسار کرنا شروع کیا اور اس سلسلے میں اس نے آج پبلشرز کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیئے: نقل معاملے میں کنٹرولر پر ایف آی آر درج

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آکسفورڈ پبلشرز نے بغیر کسی این او سی کے پاکستان میں نیو آکسفورڈ سوشل اسٹڈیز فار پاکستان کے عنوان سے معاشرتی علوم کی ایک کتاب شائع کی جس میں انہوں نے ملالہ کی تصویر کو دیگر قومی ہیروز کے ساتھ شائع کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تصویر کی اشاعت پر اعتراضات تھے اور اس کے بعد بورڈ نے تمام کتابیں ضبط کرکے انکوائری شروع کردی جس میں یہ ثابت ہوا کہ یہ کتاب این او سی کے بغیر شائع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیئے: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک کے امتحان کی تاریخ کا اعلان

شوکاز نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ پبلشرز نے بورڈ ایکٹ 2015 کے سیکشن سی کی خلاف ورزی کی ہے اور اسے قومی ہیروز کے ساتھ ملالہ کی شائع شدہ تصویر اور اس کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں سات دن کے اندر جواب دینا چاہیے۔

اُدھر کتاب کے ناشر نے بھی میڈیا کے لیے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اپنی  پوزیشن کی وضاحت کی گئی ہے۔

ناشر کا بیان ذیل میں درج ہے۔

نیو آکسفورڈ سوشل اسٹڈیز فار پاکستان (چوتھا ایڈیشن) پرائمر بی ایک ابتدائی، پری پرائمری کتاب ہے، جسے یکساں قومی نصاب کے حصے کے طور پر استعمال کے لیے نہیں بنایا گیا۔ اس میں دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہونے کے تناظر میں، مشہور افراد کے عنوان سے ملالہ یوسف زئی کی ایک تصویر شامل کی گئی ہے۔

ہم آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے یکساں قومی نصاب کے ساتھ منسلک ہونے والے میٹیریلز کے سلسلے میں این او سی حاصل کرنے کے لیے تمام صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈز کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 15 جولائی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو