نقل معاملے میں کنٹرولر پر ایف آی آر درج
 
                            نقل معاملے میں کنٹرولر پر ایف آی آر درج
وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے حکم کے بعد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے کنٹرولر امتحانات کو صوبے میں جاری میٹرک کے امتحان میں اپنے بیٹے کو نقل کرانے کے لیے غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے باعث عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے مبینہ طور پر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کی وجہ سے کنٹرولر امتحانات کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے کیونکہ وہ اپنے بیٹے کو بورڈ کے امتحان میں نقل کرانے میں مدد فراہم کررہے تھے۔
مزید پڑھئے: سندھ میں پرائمری اسکول بند
بتایا گیا ہے کہ ایک مقامی صحافی نے اس طالب علم کی نشاندہی کی جس کی ثاقب کے نام سے شناخت ہوئی ہے، اسے چکدرہ میں واقع امتحانی سینٹر میں پرچہ دینے کے لیے ایک الگ کمرے میں بٹھایا گیا تھا۔ بعد میں اس طالب علم کی شناخت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میاں ساجد وزیر جان کے بیٹے کے طور پر ہوئی۔
نامہ نگاروں نے بتایا کہ اس طالب علم کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور اسے اساتذہ کی معاونت فراہم کی گئی تھی تاکہ وہ پرچہ حل کرنے میں اس کی مدد کرسکیں، تاہم پرچے کے دوران سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود اس خصوصی کمرے میں موجود نہیں تھا۔
مزید پڑھئے: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک کے امتحان کی تاریخ کا اعلان
اس واقعے کے بعد چکدرہ میں طلباء نے تیمر گرہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کنٹرولر امتحانات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        