این ای ڈی نے سندھ کے ناقص تعلیمی معیار کو عیاں کردیا

این ای ڈی نے سندھ کے ناقص تعلیمی معیار کو عیاں کردیا

این ای ڈی نے سندھ کے ناقص تعلیمی معیار کو عیاں کردیا

 ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سائنس گروپ میں پڑھنے والے متعدد طلبہ جنہوں نے سندھ میں تعلیمی بورڈز کے ذریعہ منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کیے تھے، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این ای ڈی) کے انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔

اس سے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے میرٹ کے معیار پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی کی فُل ٹائم پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو بیرون ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپ کی پیشکش

این ای ڈی یونورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ حال ہی میں منعقد ہوا تھا جس میں ان طلبا نے حصہ لیا جنہوں نے سندھ حکومت کے تحت چلنے والے ایجوکیشن بورڈز، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ اور کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای)کے زیر اہتمام امتحانات پاس کیے تھے، یہ طلبا این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے آئے تھے تاہم داخلہ ٹیسٹ پاس نہیں کرپائے۔

ان طلبا میں سے اکثریت پری انجینئرنگ کے طالب علموں کی تھی جبکہ ایک چھوٹا سا حصہ پری میڈیکل طلبا پر مشتمل تھا۔

ایکسپریس ٹریبیون کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ان امیدواروں کی تعداد 9،290 ہے ، جن میں سے 5،029 نے داخلہ ٹیسٹ دیا، 54 فیصد داخلے لینے والوں نے این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ پاس کیا، جس میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری تھے۔

این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ دینے والے 802 میں سے صرف 210 طلباء تھے جو اس تعداد کا صرف 26 فیصد بنتا ہے جنہوں نے حیدرآباد کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد آگے پڑھنے کے لیے این ای ڈی میں داخلہ ٹیسٹ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: شفقت محمود کا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اسکولز کا دورہ

بی آئی ایس ای ایچ سے امتحان پاس کرنے والے 74 فیصد طلبا ٹیسٹ میں شریک ہوئے مگر ناکام ہوگئے۔

اسی طرح سکھر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والے 556 درخواست دہندگان میں سے صرف 18.5 فیصد نے 103 نمبر حاصل کرکے داخلہ ٹیسٹ پاس کیا جبکہ 81.5 فیصد ناکام رہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ کے تحت انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے والے 656 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا اور ان میں سے صرف 118 کامیاب ہوسکے جو کہ ان طلبا کا 18 فیصد بنتا ہے جبکہ 82 فیصد طلبا ناکام رہے۔

اس کے علاوہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص کے ذریعے منعقدہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں حصہ لینے والے 657 طلباء میں سے 20 اعشاریہ8 فیصد نے 137 نمبر لیے اور اگلے مرحلے کے لے کوالیفائی کیا،  جبکہ 79.2 فیصد طلبا داخلہ ٹیسٹ میں ناکام رہے۔

دوسری جانب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کلئیر کرنے والے طلباء کی کارکردگی میں نمایاں بہتری نظر آئی۔

مزید پڑھیں: بی آئی ایس ای لاہور نے میٹرک کے سپلی امتحانات کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا

انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے 5،225 طلباء میں سے 70 فیصد یعنی 3،760 طلبا داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہوگئے۔

اسی طرح فیڈرل بورڈ کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے 265 افراد میں سے 62.6 فیصد جن کی تعداد 166 ہے، نے داخلہ ٹیسٹ پاس کیا۔

سی اے آئی ای کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے 552 میں سے 78 فیصد یعنی 431 نے داخلہ ٹیسٹ پاس کیا جبکہ   آغا خان یونیورسٹی بورڈ کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے 172 طلباء میں سے 83 اعشاریہ 7 فیصد نے 144 نمبر لے کر امتحان کلیئر کیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی 2،653 نشستوں پر طلبا کو قبول کررہی ہے ، جس میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے والوں کے لیے 2،097 نشستوں کو مختص کیا گیا ہے جبکہ 565 نشستیں سیلف فنانسڈ امیدواروں کے لیے مختص ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو