ایچ ای سی کی فُل ٹائم پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو بیرون ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپ کی پیشکش

ایچ ای سی کی فُل ٹائم پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو بیرون ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپ کی پیشکش

ایچ ای سی کی فُل ٹائم پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو بیرون ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپ کی پیشکش

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے جزوی تعاون کے سات کیسز کے علاوہ انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کے لیے پی ایچ ڈی اسکالرز کے دو سو چوبیس کیسز کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح مری نے کی۔

مزید پڑھیں: شفقت محمود کا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اسکولز کا دورہ

آئی آر ایس ای پی کے تحت ایچ ای سی فُل ٹائم پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو بیرون ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپ پیش کرتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ان اسٹوڈنٹس کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا اور پاکستانی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو بھی فروغ دینا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی آر ایس ای پی پاکستان میں ان اسٹوڈنٹس کے ذریعے کی جانے والی تحقیق کے معیار کو آگے بڑھانے کے لیے پی ایچ ڈی اسکالرز کو ایکسپوژر فراہم کرتا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد انتہائی قابل اور اہل افراد پر مبنی قوت کو تشکیل دینا ہے جو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ یہ پروگرام تیزی سے معاشی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے اہم اور وابستہ سائنسی اور تکنیکی معلومات کے حصول، جذب اور منتقلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بی آئی ایس ای لاہور نے میٹرک کے سپلی امتحانات کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا

سرکاری دستاویز کے مطابق یہ پروگرام بیرون ملک کی مشہور یونیورسٹیز کی جدید تحقیقی لیبارٹریز میں ڈاکٹریٹ کے طلبا کو تربیت اور تحقیقی کام کے مواقع بھی مہیا کرتا ہے۔

اسی طرح بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے لیے جزوی اعانت ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد پاکستانی اسکالرز کو 10 ہزار امریکی ڈالرز تک کی مالی مدد فراہم کرنا ہے جو بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے آخری مراحل میں ہیں اور انہیں ٹیوشن، تھیسز ایوولوشن، سب مشن فیس، رہائشی اخراجات وغیرہ کی مد میں جزوی مدد کی ضرورت ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مدد کے بغیر ان کا پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام نامکمل رہے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو