قومی اسمبلی کی ایجوکیشن کمیٹی کا یکساں قومی نصاب پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ

قومی اسمبلی کی ایجوکیشن کمیٹی کا یکساں قومی نصاب پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ

قومی اسمبلی کی ایجوکیشن کمیٹی کا یکساں قومی نصاب پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ

پینل نے پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ، انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بلز کو منظور کرنے کی سفارش کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت نے قومی نصاب کونسل کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی کو اگلے اجلاس میں یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرے۔

یہ ہدایات قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ میں میاں نجیب الدین اویسی کی صدارت میں  ہونے والےاجلاس کے دوران دی گئیں۔

مزید پڑھئے: کالج کے مستحق طلباء کو وظیفہ دینے کے لیے ایم او یو پر دستخط

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کونسل اور وزارت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ملک کے تمام وفاقی یونٹس کے تعلیمی محکموں کے ساتھ مشاورت اور تعاون سے ایس این سی تیار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس این سی کو تین مراحل میں تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ایس این سی کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں طور پر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کمیٹی نے پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ بل برائے 2021 اور دی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل برائے2021 پر بھی غور کیا۔ غور و فکر کے بعد کمیٹی نے سفارش کی کہ قومی اسمبلی ان دونوں بلوں کو منظور کرے۔ جس کے بعد این سی ایس انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز بل برائے 2021 کو کمیٹی کے اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا۔

ڈیسلیکسیا اسپیشل پیمرا بل برائے 2021 پر بھی غور کیا گیا اور کمیٹی نے سفارش کی کہ یہ بل اسمبلی سے منظور کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھئے: سو فیصد ویکسین والے اسکولوں کو 30 اگست کو دوبارہ کھولنے کی اجازت

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر جنرل نے آئی سی ٹی اسکولوں میں داخلہ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے رہائشی وفاقی حکومت اور نیم سرکاری ملازمین کے بچے جو اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں اپنے گھروں کے قریبی مقام پر داخلے کے اہل ہوں گے۔

کمیٹی نے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کای جس کے بعد آئی سی ٹی اسکولوں میں داخلہ پالیسی پر علیحدہ پریزنٹیشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 25 اگست 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو