وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 25 اکتوبر سے اسکولوں کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 25 اکتوبر سے اسکولوں کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 25 اکتوبر سے صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں کی بندش کی افواہوں پر بیان جاری کر دیا۔ ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ پر ایک نیوز چینل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ایک بار پھر اسکول بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ تاہم صوبائی وزیرتعلیم نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کی بندش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی کا اساتذہ کے لیے پیریڈوٹ ریسرچ پروگرام فنڈ دینے کا اعلان
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور جعلی خبروں سے عوام میں پریشانی پیدا کرنے پر ’جعلی میڈیا‘ پر تنقید کریں گے۔
ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے بھی یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ حکومت نے 15 اکتوبر سے اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ کچھ روز کے تعطل کے بعد دوبارہ اسی طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جو کہ مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا نیا نصاب، طلبہ میں تشویش کی لہر
صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ماہ کی بندش کے بعد 15 ستمبر سے اسکولوں کو بتدریج دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سخت ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حکومت نے اساتذہ اور طلباٗ کی کورونا جانچ کی مہم بھی شروع کررکھی ہے۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں اب تک معتدی وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2 فیصد سے نیچے ہے۔