ایچ ای سی کا اساتذہ کے لیے پیریڈوٹ ریسرچ پروگرام فنڈ دینے کا اعلان

ایچ ای سی کا اساتذہ کے لیے پیریڈوٹ ریسرچ پروگرام فنڈ دینے کا اعلان

ایچ ای سی کا اساتذہ کے لیے پیریڈوٹ ریسرچ پروگرام فنڈ دینے کا اعلان

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے لیے پیریڈوٹ ریسرچ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔  

 یہ تحقیقی پروگرام جو پاکستان اور فرانس کی مشترکہ کاوش ہے، محققین کی درخواستوں کو اپنے اپنے شعبوں میں جدت اور ترقی لانے کی دعوت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا نیا نصاب، طلبہ میں تشویش کی لہر

یہ پروگرام جوائنٹ وینچر کے طور پر ایچ ای سی کے ذریعے پاکستان اور فرانس کی وزارت خارجہ، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور منسٹری آف ہائیر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ذریعے فرانس میں نافذ کیا گیا ہے۔  

یہ وزارت اہل اور باصلاحیت طلبا کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کو دیئے گئے وسائل کو بروئے کار لا کر تکنیکی ترقی اور سائنسی کارپوریشن پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ڈسپلنز ان فوکس:

ان اہم مضامین، جن میں محققین کو اپنی مشترکہ تحقیقی تجویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا وہ ہیں صحت، انسانی اور سماجی علوم، ماحولیاتی علوم اور آب و ہوا کی تبدیلی۔ ان مضامین میں تحقیقی تجاویز کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ مدت کی اجازت تین سال تک ہوگی۔ تاہم ہر سال 5 تک کی متوقع تعداد میں گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اساتذہ نے کورسیرا کے ذریعے 68 ہزار طلبا کو پڑھایا

درخواست دینے کی آخری تاریخ:

پیریڈوٹ ریسرچ پروگرام میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 دسمبر 2020 ہے۔ محققین ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے پروپوزلز پیش کرسکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو