ایم ڈی کیٹ 2020 اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، پی ایم سی
ایم ڈی کیٹ 2020 اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، پی ایم سی
پی ایم سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کوروناوائرس کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کے سختی سے نفاذ کے تحت 29 نومبر کو پہلے سے اعلان کردہ منصوبہ بندی کے مطابق ہی ہونگے۔
مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کی صورتحال دیکھ کر 11 جنوری کو اسکول دوبارہ کھلنے کا فیصلہ ہوگا، اسد عمر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ داخلہ اور پیشہ ورانہ امتحانات ان کی اعلان کردہ متعلقہ تاریخوں پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امتحانات کے دوران احتیاطی اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔
یہ فیصلہ ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقدہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایم ڈی کیٹ برائے 2020کے امتحانات کا انعقاد 29 نومبر کو کیا جائے گا۔ پی ایم سی نے کہا تھا کہ معزز سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 29 نومبر 2020 کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا
یہ پیشرفت اس فیصلے کے ایک ہفتہ بعد سامنے آئی ہے جب سندھ ہائیکورٹ نے پی ایم سی کو 15 نومبر کو شیڈول کردہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے انعقاد سے روک دیا تھا۔