ملک میں کورونا کی صورتحال دیکھ کر 11 جنوری کو اسکول دوبارہ کھلنے کا فیصلہ ہوگا، اسد عمر

ملک میں کورونا کی صورتحال دیکھ کر 11 جنوری کو اسکول دوبارہ کھلنے کا فیصلہ ہوگا، اسد عمر

ملک میں کورونا کی صورتحال دیکھ کر 11 جنوری کو اسکول دوبارہ کھلنے کا فیصلہ ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس امر سے مشروط ہے کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کتنی کامیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیر اعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم موثر فیصلوں کے ذریعے اس مہلک وائرس کی دوسری لہر پر قابو پاسکیں تو 11 جنوری کو اسکول کھلیں گے۔

 اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے پیر کے روز پیش کردہ سفارشات کو قومی رابطہ کمیٹی (این سی او سی) نے منظور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا کام جاری رہے گا اور بلا تعطل تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے اور ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک طریقہ کار ترتیب دیا جائے گا، جبکہ صوبے اپنی فزیبلٹی کے مطابق اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کے لیے رول نمبرز کی فہرستیں ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت، پی ایم سی

اس سے قبل پیر کے روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ حکومت کے جاری کردہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تدریس کا عمل 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو