علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے/ اے ڈی ای/ اے ڈی سی/ پی جی ڈی/ بی ایس/ بی ایڈ/ ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز کے ملک بھرمیں جاری امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بندکرنے اور امتحانات اور دوسری تعلیمی سرگرمیاں ملتوی ہونے کے بعد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: باڑہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش مسترد کر دی
فیصلہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے کے بعد شعبہ امتحانات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے مطابق24 اور 25 نومبر کو پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے اسکے علاوہ مشرق و سطیٰ کے ممالک میں مقیم طلبہ کے جاری آن لائن امتحانات شیڈول کے مطابق بغیر تعطل جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سردار خان دنیا کے بہترین محققین میں شامل
ملتوی ہونے والے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کیا جائے گا۔ طلبہ کو نظرثانی شدہ رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جائیں گی اور ہر طالب علم کو یونیورسٹی ریکارڈ میں موجود اُن کے موبائیل نمبر پر ایس ایم ایس پر اطلاع بھی دی جائے گی۔