ایم ڈی کیٹ کے لیے رول نمبرز کی فہرستیں ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت، پی ایم سی
ایم ڈی کیٹ کے لیے رول نمبرز کی فہرستیں ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت، پی ایم سی
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی ) نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ امیدوار اب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے لیے اپنے رول نمبرز کی سلپس آن لائن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
پی ایم سی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پورٹل اب آن لائن دستیاب ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے تمام درخواست دہندگان جنہیں پہلے ہی اپنے رول نمبر کی سلپس موصول ہوچکی ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے
پورٹل کا لنک یہاں حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ شیڈول کے مطابق 29 نومبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کورونا وائرس سے متعلق سخت ایس او پیز اور ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تمام داخلہ اور پیشہ ورانہ امتحانات اعلان کردہ تاریخوں پر ہوں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے امتحانات کے دوران کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کے نفاذ پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: باڑہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش مسترد کر دی
اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان میں تعلیمی اداروں کی بندش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔