ملالہ یوسفزئی ایپل کے ساتھ مل کر نئے ڈرامے، دستاویزی فلمیں بنائیں گی

ملالہ یوسفزئی ایپل کے ساتھ مل کر نئے ڈرامے، دستاویزی فلمیں بنائیں گی

ملالہ یوسفزئی ایپل کے ساتھ مل کر نئے ڈرامے، دستاویزی فلمیں بنائیں گی

 

ملالہ اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایپل کے ساتھ پہلے سے موجود شراکت داری کو بڑھا رہی ہے

ملالہ یوسف زئی، جو 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کرکے سب سے کم عمر پاکستانی نوبل انعام یافتہ خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں، نے ایپل آئی این سی کے ساتھ شراکت میں ڈراموں، بچوں کی سیریز اور دستاویزی فلموں کی تیاری کا آغاز کیا ہے جو ٹیک کمپنی کی اسٹریمنگ سروس پر نشر ہوں گے۔

پنجاب نے اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی

ایپل کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں پیر کے روز کہا گیا کہ ملالہ اور ان کی پروڈکشن کمپنی، ایکسٹرا کیریکیولر، ایپل کے ساتھ پہلے سے موجود شراکت داری کو بڑھا رہی ہے۔

 آئی فون بنانے والی کمپنی نے 2018 میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ "ملالہ فنڈ" پر کام کیا جو دنیا بھر میں لڑکیوں کو سیکنڈری ایجوکیشن کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ملالہ یوسفزئی جو اب 23 سال کی ہیں، 2012 میں طالبان کے ایک حملے میں سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں۔ جب انہیں خواتین کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کی طالبان کی کوششوں کے خلاف سرگرم ہونے کی بنا پر قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے گذشتہ سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی۔

پرائیویٹ اسکولز کا سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

گرلز ایجوکیشن چیمپیئن فنکاروں کے ایک روسٹر میں شامل ہیں جس نے ایپل ٹی وی پلس اسٹریمنگ سروس کے ساتھ کام کرنے کے لیے سائن اپ کیا ہے، جس میں اوپرا ونفری، مارٹن اسکورسی، اوکتاویا اسپینسر، الفونسو کیارین اور ٹام ہینکس جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔

اس سے قبل ملالہ ٹرینڈنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک میں شامل ہوئی تھیں اور ان کی پہلی ویڈیو نے24 گھنٹوں میں ہی 79.5 ہزار لائکس کو ہٹ کیا تھا۔

ان کے فنڈ ریزر ’ملالہ فنڈ‘ کے لیے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ نے ناظرین کے لیے ان کے مختصر تعارف کے ساتھ پہلا کلپ شیئر کیا تھا۔

اس کلپ میں ملالہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، “ہائے ٹک ٹاک۔ میرا نام ملالہ یوسف زئی ہے۔ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سے ہی جانتے ہوں، شاید آپ نے اقوام متحدہ میں کی گئی میری تقریر سنی ہو یا میری کتاب پڑھی ہو، میں ملالہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "شاید آپ میں سے کچھ مجھے ابھی تک نہیں جانتے لہٰذا میں اپنا تعارف کرواؤں گی، انہوں نے مزید کہا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے حالیہ گریجویٹ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پسندیدہ چیزیں جوتے، مزاح اور کتابیں پڑھنا ہیں۔ میری عمر

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو