پرائیویٹ اسکولز کا سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
پرائیویٹ اسکولز کا سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
راولپنڈی: شہر بھر کے پرائیویٹ اسکولوں نے پلےگروپ سے آٹھویں کلاس تک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ یکم اپریل سے نیا تعلیمی سال بھی شروع کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات آئیندہ ماہ شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان کو امریکی ادارے سے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ کا اعزاز
گزشتہ روز شہر اور کینٹ کے پرائیویٹ اسکولوں میں سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریبات ہوئیں جس میں دی اسمارٹ اسکول میں سالانہ امتحانات کے بعد نتائج کا اعلان کرنے کے لیے یوم والدین پر تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بلوچ طلباء کے لیےاسکالر شپس کا اعلان
اس موقع پر حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کی طرف سے کوروناوائرس سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتے ہوئے والدین کو تقسیم اعزازات میں شرکت کی دعوت دی گئی سماجی شخصیت ڈاکٹر اسد علی کی بیٹی حجاب زاہرہ نے91 فیصد سے ذائد نمبروں کے ساتھ اسکول بھرمیں چھٹی جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیا جبکہ بتول زاہرہ کو نرسری کلاس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔