پنجاب نے اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی
پنجاب نے اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی
صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے حکومت پنجاب نے سات اضلاع کے اسکولوں میں تمام غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پیر کے روز اس پابندی کا اعلان کرنے کے لیے ایک
سرکاری نوٹیفکیشن شائع کیا
مزید پڑھیئے: پرائیویٹ اسکولز کا سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب کے 7 اضلاع میں اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اسکولوں میں کوئی اسپورٹس گالا، کھیلوں کی سرگرمیاں یا عوامی اجتماعات نہیں ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں کھیلوں کے تمام مقابلوں سمیت کسی بھی طرح کی ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا کیونکہ لاہور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کورونا کے یومیہ مزید پڑھیئے: پرائیویٹ اسکولز کا سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
20 کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ باقاعدہ ہم نصابی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنا صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا جیسا کہ پہلے ہی بتایا جاچکا ہے۔
مذکورہ بالا اضلاع کو ہفتے میں پانچ سے چھ دن باقاعدہ کلاسز شروع کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے، جیسا کہ وفاقی حکومت نے 26 فروری کو ایک اعلان میں واضح کیا تھا۔
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان اضلاع کے اسکولوں میں متبادل دن کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت 31 مارچ کو اس صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی