وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایم ڈی کیٹ کی شکایات سے خود کو دور کرلیا

وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایم ڈی کیٹ کی شکایات سے خود کو دور کرلیا

وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایم ڈی کیٹ کی شکایات سے خود کو دور کرلیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اتوار کے روز واضح کیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اور ایم ڈی کیٹ کے معاملات وزارت صحت کے اقدامات ہیں اور وزارت تعلیم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایم ڈی کیٹ کی شکایات سے خود کو دور کرلیا

ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ انہیں ایم ڈی کیٹ کے معاملے سے متعلق بہت سی ای میلز اور پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزارت تعلیم فارمل ایجوکیشن پالیسی پر بڑے پیمانے پر مشاورت شروع کرے گی

تاہم وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ محکمہ تعلیم کی درد سری نہیں ہے، یہ وزارت صحت کے اچھے اقدامات میں سے ایک ہے اور اس حوالے سے تمام معاملات وزرات صحت کو ہی دیکھنے ہیں۔

تاہم، ایم ڈی کیٹ پر طلباء کے مسائل سے خود کو دور کرنے پر وفاقی وزیر کو  طلبا کی جانب سے سخٹ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔۔

ٹوئیٹر استعمال کرنے والے صارفین میں سے ایک نے بتایا کہ اس سال وفاقی وزیر نے فوری کارروائی کی جب او اور اے لیول کے طلباء کو کیمبرج کے ذریعہ غلط گریڈنگ پر اسی طرح کا مسئلہ درپیش تھا، لیکن افسوسناک طور پر اب وہ خاموش ہیں اور مدد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایم ڈی کیٹ کی شکایات سے خود کو دور کرلیا

وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر نے بھی ٹوئیٹر پر جاکر وزیر تعلیم کو جواب دیتے ہوئے کہا توقع ہے کہ آپ پی ایم سی کی جانب سے پیدا ہونے والی اس گندگی پر وزارت صحت کی توجہ مبذول کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے جسے طلباٗ اور عوام کی جانب سے سراہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاونین اسی کابینہ میں شامل ہیں جس کے اہم رکن وزیر تعلیم کی حیثیت سے خود کو اس معاملے کو حل کرنے کے بجائے اس سے دور رکھ رہے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو