لال حویلی خواتین کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کرے گی
لال حویلی خواتین کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کرے گی
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق خواتین کے لیے 'لال حویلی' اسکالرشپ پروگرام متعارف کرایا جائے گا تاکہ ان مستحق طالبات کو مالی امداد فراہم کی جا سکے جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک مانگتل میں نئے تعمیر شدہ ڈاکٹر اے کیو خان ہال کے افتتاح کے موقع پر کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کے لیے رقم جمع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ ہونہار اور قابل طالب علموں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی مدد دی جائے گی اور لال حویلی امیدواروں کی تمام تعلیمی فیسیں ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈھوک دلال میں ایک شاندار کالج 350 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا جائے گا، اس کالج کے لیے تجویز کردہ اراضی کے معاملے پر کیس کی سماعت 22 نومبر کو ہوگی۔
مزید پڑھئے: سندھ حکومت 50 ہزار اساتذہ کوبھرتی کرے گی
انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مالی مجبوریوں کے باوجود انہوں نے خواتین کی تعلیم میں مدد کے لیے شہر کی تیسری ویمن یونیورسٹی کھولی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اپنی زندگی میں تعلیم کے فروغ کا مقصد مکمل کرنے کا موقع ملا۔