کراچی یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں ویکسینیشن کا آغاز

کراچی یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں ویکسینیشن کا آغاز

کراچی یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں ویکسینیشن کا آغاز

حکام کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے جامعہ میں ہزاروں طلباء کی ویکسینیشن کے لیے جمعرات کے روز سے تمام ڈیپارٹمنٹس میں ویکسینیشن کی سہولت شروع کردی ہے۔

کے یو کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سہولت ابتدائی طور پر کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں طالب علموں کو ویکسین لگانے کے لیے قائم کی گئی ہے اور اسے اگلے دنوں میں دیگر شعبوں، اداروں اور مراکز تک بڑھادیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: کامسٹیک کا آن لائن سرٹیفیکیشن کا اہتمام

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے روز مرہ کے معمولات کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ اس وبا کے پھیلنے سے پہلے ہوا کرتا تھا، تو ہم سب کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن لینی چاہیے۔

اس موقع پر ویکسینیشن پروگرام میں ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایسٹ ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر قدیر محمد علی، ڈاکٹر اکمل وحید، چیئرمین کے یو بی ایس ڈاکٹر دانش احمد صدیقی اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے جامعہ کے عملے، طلباء اور ان کے خاندانوں کی سہولت کے لیے سینٹر فار بائیو ایکوئیلنس اسٹڈیز اینڈ کلینیکل ریسرچ، ویکسینیشن سینٹر کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس موقع پر یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یونیورسٹی کے تقریباً 95 فیصد اساتذہ اور انتظامی عملے کو ویکسین دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان نے بتایا کہ پہلے ایک ٹیم یونیورسٹی میں کام کر رہی تھی لیکن اب تین ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور زیادہ سے زیادہ عملے کو جامعہ کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: قومی اسمبلی کی ایجوکیشن کمیٹی کا یکساں قومی نصاب پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ دو ٹیمیں صبح کے سیشن میں جامعہ کے ملازمین اور طلباء کو ویکسین لگائیں گی جبکہ ایک ٹیم طلباء کے لیے شام کے سیشن کے لیے تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیموں میں خواتین اسٹاف بھی موجود ہوگا۔

ڈاکٹر اکرم سلطان نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو محکمہ صحت اپنی موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی تعینات کرے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو