کراچی یونیورسٹی میں دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کی تیاری
کراچی یونیورسٹی میں دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کی تیاری
کے یو میں 16 سالہ ماسٹرز پروگرام کو 16 سالہ بیچلرز پروگرام میں تبدیل کیا جارہا ہے
پیر کے روز جامعہ کراچی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔ جامعہ کراچی کے مطابق یہ سفارش پروفیسر جمیل کاظمی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی نے پیش کی، جو کے یو کی اکیڈمک کونسل کے ذریعے تشکیل دی گئی تھی۔
اس پانچ رکنی کمیٹی کے دیگر ارکان میں پروفیسر انیلہ اکبر، نصیرالدین خان، ظہیر قاسمی اور نعیم خالد شامل تھے۔
کے یو نے سپریم کورٹ کے وکیل شعیب اشرف سے بھی قانونی صلاح لی، جو کے یو کی قانونی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ کے یو کی قانونی ٹیم کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن دو سال کی ڈگریوں کو تسلیم کرنا بند کر دے گا یہاں تک کہ اگر کے یو ان کو جاری کرتا رہا۔
کے یو کی قانونی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ ایچ ای سی کو اپنے آئینی ایکٹ کے تحت 16 سالہ ماسٹرز پروگرام کو 16 سالہ بیچلرز پروگرام میں تبدیل کرنے کا قانونی اختیار ہے اور کے یو اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ایچ ای سی کے فیصلے کو قانونی طور پر یا عدالت میں چیلینج کرسکے۔
کے یو کا کہنا ہے کہ 16 سالہ ماسٹرز پروگرام کو 16 سالہ بیچلرز پروگرام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ مختلف ڈگری کالجوں کی ایفیلی ایشن کمیٹی کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔