کراچی یونیورسٹی نے داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

کراچی یونیورسٹی نے داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

کراچی یونیورسٹی نے داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات کے روز جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ڈگری فیس اور امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کیا۔

جامعہ کراچی کے کنٹرولر برائے امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق شیڈول میں ڈگری پروگرام بی کام پارٹ ون ، ٹو اور دونوں حصے اور ڈویژن (بیرونی) سالانہ امتحان برائے2020 ، بی اے پارٹ ون، ٹو، دونوں حصوں کی بہتری شامل ہے۔ ڈویژن (بیرونی) سالانہ امتحان برائے 2020 اور بی ایس سی (پاس) پارٹ ون، ٹو ، دونوں پارٹس کے سالانہ امتحان برائے 2020 شامل ہیں۔

مزید پڑھیئے: پاکستان کی 19 ہونہار طالبات نے برٹش کونسل کی اسکالر شپس حاصل کرلیں

یونیورسٹی کے مطابق امیدوار اپنے اپنے کالجوں میں بی ایس سی (پاس) کے امتحانی فارم اور فیس جمع کراسکتے ہیں۔

بی کام اور بی اے کے امتحانی فارموں کی فیس 100 روپے ہے جو یونیورسٹی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ، سندھ بینک اور بینک الفلاح کی برانچز سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید یہ کہ بی کام پارٹ ون یا ٹو کے امیدواروں کو 6،250 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ دونوں حصوں میں شامل طلبا کو 10،400 روپے فیس جمع کرانی ہوگی جبکہ بی اے پارٹ ون یا ٹو کے امیدوار 4،850 روپے فیس ادا کریں گے اور دونوں حصوں کے طلباء 8،450 روپے فیس جمع کروائیں گے۔

مزید پڑھیئے: طارق بنوری نے اپنی اچانک برطرفی کے بعد حکومت کو ‘بے نقاب’ کردیا

اس کے علاوہ بی ایس سی (پاس) پارٹ ون یا ٹو کے امیدوار 6،725 روپے فیس ادا کریں گے، دونوں حصوں کے طلبا کو 11،850 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

امیدواروں کو ایگزامینیشن کاؤنٹر نمبر 1 کی منظوری کے بعد کے یو کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع کسی بھی بینک کی برانچ اور بوتھس میں فارم اور فیس جمع کروانا ہوگی۔

جن امیدواروں نے 2014 یا اس سے قبل اندراج کیا تھا اور وہ بی کام، بی اے اور بی ایس سی (پاس) میں حاضر ہونا چاہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز جمع کروانا ہوں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو