پاکستان کی 19 ہونہار طالبات نے برٹش کونسل کی اسکالر شپس حاصل کرلیں

پاکستان کی 19 ہونہار طالبات نے برٹش کونسل کی اسکالر شپس حاصل کرلیں

پاکستان کی 19 ہونہار طالبات نے برٹش کونسل کی اسکالر شپس حاصل کرلیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) کی انیس طالبات کو برٹش کونسل کی جانب سے پیش کردہ پاک اسکاٹش اسکالرشپس سے نوازا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ برٹش کونسل پاکستان میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پاک اسکاٹش اسکالرشپس پیش کرتی ہے، جس میں اے آئی او یو کی خواتین طالبات کے لیے ایک خصوصی کوٹہ مختص کیا جاتا ہے جو مختلف تعلیمی مضامین میں ایم فل اور ماسٹرز کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے یکساں قومی نصاب کی رپورٹ مسترد کردی

اوپن یونیورسٹی کی سفارش پر برٹش کونسل نے یونیورسٹی کی مستحق اور ہونہار طالبات کو 19 اسکالرشپس فراہم کی ہیں۔

یہ اسکالرشپس، اسکالرشپ ایوارڈ پانے والی طالبات کی ٹیوشن فیس، ہاسٹل کی رہائش اور ٹرانسپورٹ فیس کا احاطہ کرے گی، جبکہ برٹش کونسل 2 سال تک ان طالبات کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔

اے آئی او یو کے وی سی ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برٹش کونسل کا ہمارے طلباء کو وظائف دینا اے آئی او یو کے ذریعہ فراہم کردہ تعلیم کے معیار پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکالر شپس ذہین اور ضرورت مند طلباء کے لیے ایک نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض غربت کی وجہ سے ملک میں کسی کو بھی تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بغیر امتحانات پاس کیے بچوں کو ترقی نہیں دی جائے گی، شفقت محمود

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت مند طلبا کی مالی مدد کے لیے یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے ایک معقول رقم بھی مختص کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر قیوم نے پاکستان میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو وظائف فراہم کرنے پر برٹش کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو