کے یو نے ایم بی بی ایس نتائج برائے 2020 کا اعلان کردیا

کے یو نے ایم بی بی ایس نتائج برائے 2020 کا اعلان کردیا

کے یو نے ایم بی بی ایس نتائج برائے 2020 کا اعلان کردیا

کراچی یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحان برائے2020 اور ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل (ماڈیولر) سالانہ امتحان برائے2020 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں یونیورسٹیز ترقیاتی فنڈز کا استعمال کرنے میں ناکام

کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ گزٹ کے مطابق277 امیدواروں نے امتحان کے لیے اندراج کیا جبکہ 276 طلباء ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحان برائے 2020 میں بیٹھے، جن میں سے 229 طلباء امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کا تناسب82.97 فیصد رہا۔

گزٹ میں بتایا گیا ہے کہ عاشر احمد خان ولد فاروق احمد خان جن کا تعلق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے ہے اور ان کا سیٹ نمبر202001 ہے، نے مجموعی طور پر 1،000 نمبرز میں سے 950 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ نشست نمبر202072 اور کے ایم اینڈ ڈی سی کی طالبہ بختاور اشتیاق بنتِ اشتیاق احمد نے 936 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ نشست نمبر 202082 اور کے ایم اینڈ ڈی سی کی طالبہ ایمان علی بنتِ ریحان علی 932 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے بورڈ میں خالی آسامی کے لیے پانچ نام تجویز کر دیئے

اس کے علاوہ 250 امیدواروں نے اندراج کیا اور ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل (ماڈیولر) سالانہ امتحان برائے 2020 میں امیدواروں کی شرکت فیصد 100 فیصد رہی۔

تاہم ان میں سے 165 طلباء نے امتحانات کلیئر کیے۔ مجموعی طور پر پاس ہونے والے طلبا و طالبات کا تناسب 66 فیصد رہا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو