ایچ ای سی نے بورڈ میں خالی آسامی کے لیے پانچ نام تجویز کر دیئے
ایچ ای سی نے بورڈ میں خالی آسامی کے لیے پانچ نام تجویز کر دیئے
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کے لیے پانچ افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے غربت کا خاتمہ اور سماجی تحفظ ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد سے یہ عہدہ بھی خالی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے ڈاکٹر طارق بنوری کو ایچ ای سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا
ایچ ای سی کے چیئرمین کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں ڈاکٹر عطا الرحمان، ڈاکٹر جاوید لغاری، ڈاکٹر مختار احمد جبکہ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران شامل ہیں۔
تاہم تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وفاقی سیکریٹری فرح حامد خان کی زیرصدارت پیر کو ہونے والے اجلاس میں یہ اعتراض سامنے لایا گیا جب شہناز وزیر علی نے پوچھا کہ ایچ ای سی کے ارکان کے ناموں کے انتخاب کے لیے اتنی عجلت سے کام کیوں لیا جارہا ہے؟
مزید پڑھیں: ایچ ای ڈی کا کالج آف دی ایئر مقابلہ شروع کرنے کا اعلان
ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے ڈاکٹر طارق بنوری کو ایچ ای سی کے چیئرپرسن کے عہدے سے برخاست کرنے کے تین دن بعد اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا